۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شام

حوزہ/ شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپرٹ کے مطابق، شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے، غور طلب ہے کہ جمعہ کی علی الصبح اسرائیل نے ایک بار پھر غیر قانونی طور پر قبضے والی گولان کی پہاڑیوں سے شام پر فضائی حملہ کیا۔

اس حملے میں اسرائیل نے دمشق کے اطراف میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کیا اور کئی کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملے میں 3 شامی فوجی ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، جمعہ کو ہی شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو دو الگ الگ خط لکھے، جس میں اپنے ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے حق پر زور دیا۔

ان خطوط میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اسرائیل کے حملوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن عالمی ادارے خاموش ہیں اور یہ ایک خطرناک رجحان ہے جس سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .